پاکستان کے وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات
پاکستان کے وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے شاہ سلمان کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچے، جہاں مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا۔
عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقاربخاری بھی ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ایسے میں ہو رہا ہے کہ جب سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے حملوں کا الزام امریکی صدر ٹرمپ ایران پر عائد کر رہے ہیں اور عالمی رائے عامہ کو ایک بار پھر ایران کے خلاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ابھی تک ان کو ناکامی ہوئی ہے۔
طورخم بارڈر : پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان سختی سے مسترد کردیا