دنیا

امریکا کا مقبوضہ کشمیرسے فوری کرفیواٹھانے کا مطالبہ

واشنگٹن: 

امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے فوری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء “ایلس ویلز”نے بھارت پرزوردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اورپابندیوں پرامریکا کو تشویش ہے، بھارت زیرحراست افراد کو رہا کرے اورمذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے تاکہ پاک بھارت کشید گی کم ہو۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا اگر پاکستان اور بھارت  تیارہوں تو امریکی صدر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے معاملے پر کسی بیرونی کردار کو مسترد کرتا آرہا ہے۔

گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن پڑا کروں گا کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے۔

انڈونیشیا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک، استنبول میں بھی زلزلے کے جھٹکے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close