دنیا

چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے ہلاک افراد کی تعداد 52 ہوگئی

نجامینا:افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 52 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے بتایا کہ سونے کی کان بیٹھنے کا واقعہ لیبیا کی سرحد کے قریب تبیستی صوبے میں کوری بوگودی کے علاقے میں پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سونے کی کان بیٹھنے کا واقعہ لیبیا کی سرحد کے قریب تبیستی صوبے میں کوری بوگودی کے علاقے میں پیش آیا،کان بیٹھنے کے واقعے میں 52 افراد ہلاک ہوئے جب کہ حکومتی اہلکاروں نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سیکیورٹی اور مائننگ سے تعلق رکھنے والے ایک ذرائع کا کہناتھا کہ رواں برس جنوری میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے عرب کان کنوں اور چاڈ کے آوڈئی کمیونٹی کے افراد کے درمیان فسادات میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کوری بوگودی کا علاقہ 2012، 2013 میں سونے کی دریافت کے بعد سے مقامی، لسانی اور غیر ملکی گروپوں کے درمیان لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اللہ تعالی عمران خان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے، شاہد آفریدی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close