دنیا

ایران اور سعودی عرب کی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی: محمد بن سلمان

 صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات نہیں دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عالمی برداری ایران کو روکنے اور اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آگے نہیں آئی تو تیل کی قیمتوں میں ایسا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے جو ہم نے زندگی میں نہیں دیکھا ہوگا جب کہ ایران کو نہ روکنے سے عالمی مفادات کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے۔

ایران کے ساتھ مسئلے پر فوجی کے بجائے سیاسی حل کو ترجیح دیں گے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔

صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات نہیں دیے تاہم وہ ملک کے رہنما ہونے کی حیثیت سے اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

محمد بن سلمان نے کہاکہ انہیں جمال خاشقجی کے قتل کے وقت اس بات کا علم بھی نہیں تھا۔

جمال خاشقجی کے قتل کا پس منظر

واضح رہےکہ سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی آخری مرتبہ 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے کے باہر دیکھےگئے تھے، وہ اپنی شادی کی دستاویزات کے سلسلے میں قونصل خانہ گئے تھے جہاں انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے ٹھکانےلگادیا گیا، ان کےاعضاء آج تک نہیں مل سکے۔

لاہور چڑیا گھرمیں سفید شیرنی کے تینوں بچے دم توڑ گئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close