دنیا

برطانیہ میں شہزادہ ’سائیکلنگ‘ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا

یہ سانحہ نائٹ برج ٹیوب سٹیشن میں پیش آیا جہا ں 21 سالہ اطالوی شہزادہ ‘کورسینی‘ سائیکلنگ کرتے ہوئے لاری کے وہیل تلےآگیا۔

فلیپو کورسینی نامی یہ شہزادہ فلورنس کے قدیم شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نسب پوپ کلیمنٹ ہشتم سے جاملتا ہے جو کہ اٹلی کا ایک تاریخی کردا ر ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شہزادہ سائیکل چلاتے ہوئے حادثاتاً لاری کے وہیل تلے آگیا اور لاری اسے تیس یارڈز کے فاصلے تک گھسیٹتی ہوئی ساتھ لے گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق طبی امداد محض تین منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی تاہم زخموں کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ کورسینی جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال یہ اپنی نوعیت کا آٹھواں واقع ہے اور اس سے قبل بھی ساتھ افراد اسی قسم کے حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

کورسینی کے ایک ہم جماعت نے تدفین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے یہ خبر اندوہناک تھی‘ وہ کلا س میں میرے برابر ہی بیٹھتا تھا اور ہم ہر روز صبح اس کی کتابیں سنبھالتے ہی دیکھتے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close