دنیا

ابوبکر بغدادی موصل سے فرار

گارجین کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی موصل سے فرار کرگیا ہے۔

انہوں نے پارلیمانی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہماری انٹلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی موصل سے فرار کرگیا ہے مگر لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے اکسا رہا ہے کہ وہ موصل آپریشن کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

جانسن نے کہا کہ داعش اس وقت نابودی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اس لیے وہ بچنے کے لیے موصل کے شہریوں کو سپر کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ ہماری رپورٹ کے مطابق موصل کے تیس ہزار شہری جان بچا کر موصل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی صبح ابوبکر بغدادی کا آڈیو پیغام نشر کیا گیا جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف ہونے والے آپریشنز کا جم کر مقابلہ کریں۔ اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ جانسن نے کہاکہ یہ پیغام مضحکہ خیز ہے کیونکہ بغدادی خود موصل میں موجود نہیں ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close