دنیا

امریکا میں سب سے بڑا ذہنی مریض امریکی صدر خود ہیں

 امریکا میں اس وقت اگر کوئی سب سے بڑا ذہنی مریض ہے تو وہ امریکی صدر خود ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد شخصیات کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں اور اب معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے بھی ان پر تنقید کے تیر برسا دیے۔

ووگ میگزین کو دیے ایک انٹرویو میں ریانا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا سب سے بڑا ذہنی مریض قرار دیا۔

ریانا نے امریکی صدر کو ان کے ایک بیان کی وجہ سے انہیں ذہنی مریض قرار دیا۔

پاپ گلوکارہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال اگست میں امریکی ریاست ٹیکساس اور اوہائیو میں ہونے والے دہشت گردی کے 2 واقعات میں ملوث افراد کو دہشت گرد نہ کہنے پر انہیں ذہنی مریض قرار دیا۔

رواں برس اگست میں 2 سفید فام دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 20 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

ان واقعات کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید مذمت کی تھی البتہ ان واقعات کو دہشت گردی کہنے کے بجائے انہیں ذہنی بیماری سے تشبہہ دی تھی۔

یانا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ آپ نے دہشت گردی کو شاید غلط انداز میں لکھ دیا آپ کے ملک میں دو دہشت گردوں نے تقریباً 30 معصوم افراد کی جان لے لی

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تباہ کن بات ہے لوگ ان ہتھیاروں سے مارے جارہے ہیں جو جنگ میں استعمال ہوتے ہیں اور قانونی طور پر ان کی خرید و فروخت بھی جاری ہے یہ بات نارمل نہیں۔

گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی ریانا نے کہا کہ اور اگر ایسے قاتلوں کو ان کی رنگ و نسل کے باعث کچھ اور نام دیا جائے تو یہ نسل پرستی ہے۔

ریانا کے مطابق عربی نسل سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کے ہاتھوں میں یہ ہتھیار دیں اور وہ اس ہی طرح گولیاں چلائے تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کبھی اسے ذہنی مریض نہیں کہیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close