Featuredدنیا

کرتارپورراہداری پر بھارتی مطالبات تسلیم

اسلام آباد :کرتارپورراہداری پر پاکستان نے بھارتی مطالبات تسلیم کرلئے۔

کرتارپورراہداری پر پاکستان نے معاہدے کے حتمی مسودے میں ہر یاتری کیلئے 20 ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے

کرتارپورراہداری پر پاکستان نے معاہدےکا حتمی مسودہ بھارت بھجوادیا، دوطرفہ معاہدے کا حتمی مسودہ جمعہ کی شام بھارتی ہائی کمیشن پہنچا۔

ذرائع کا کہنا یے کہ پاکستان نے ہر یاتری کیلئے20 ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے اور حتمی معاہدے میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں، کرتارپور کوریڈور کے ذریعے کوئی نانک نام لیوک آسکتا ہے۔

معاہدے کے مسودے کے مطابق 5ہزار یاتری روزانہ کرتارپور آسکتےہیں، گنجائش ہو تو تعداد پر کوئی پابندی نہیں، بھارت10 روز پہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان  کےحوالےکرے گا اور پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔

مسودے میں کہا گیا یاتریوں کی آمد سے 4 روز  پہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کےبعد معاہدے پر دستخط لازم ہے ، معاہدے پردوطرفہ اتفاق سے معاہدےکی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، معاہدے پر واہگہ بارڈر یا کرتارپورکے مقام پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close