دنیا

برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ نئی بریگزٹ ڈیل پر معاملات طے

لندن: برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ نئی شاندار بریگزٹ ڈیل سے ہمیں اختیارات واپس مل جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ نئی بریگزٹ ڈیل پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین کی سمٹ میں شرکت کے لیے برسلز روانہ ہو گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل پر معاملات طے پانے کے بعد فریقین ڈیل کے مسودے پر کام کر رہے ہیں، نئی ڈیل پر برطانیہ اور یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہو گی۔

صدریورپین کمیشن جین کلاڈینکر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیل نئی ڈیل شفاف اور متوازن ہے جب کہ فرانسیسی صدر پرامید ہیں کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ بریگزٹ ڈیل منظورکر لیں گے۔

شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی حکومت کی اتحادی جماعت ڈی یو پی نے ڈیل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ڈی یو پی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ڈیل کی موجودہ شرائط کے ساتھ اس کی حمایت نہیں کر سکتے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close