Featuredدنیا

مقبوضہ وادی میں 2 ٹرک ڈرائیور کا قتل

 شوپیاں سیکٹر:مقبوضہ کشمیر کی مقامی صنعت سیب کی پیداوار اور اس کی ترسیل پر حملوں کے واقعات جنم لے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں سیکٹر میں نامعلوم افراد نے سیب کی ترسیل پر معمور 2 ٹرک ڈارئیوروں کو قتل کرکے دونوں ٹرک کو آگ لگا دی۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیوروں کا تعلق کشمیر سے نہیں تھا اور انہیں ضلع شوپیاں میں نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے پاس حملہ آوروں سے متعلق اہم شواہد موجود ہیں۔

واقعے کو نئی دہلی اور مسلح گروہ کے مابین تجارتی جنگ کے پس منظر میں دیکھا جارہا ہے جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیب کا تجارتی حجم 2 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیب کی کاشت کا پہلا سیزن ہے، جو مقامی معیشت کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے تقریباً 30 لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگار وابستہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شوپیاں میں ہی مسلح گروہ کے حملے میں سیب کے 2 تاجر اور ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا اور ان کا تعلق بھی کشمیر سے نہیں تھا

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close