جیل میں قید میئر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
منشیات کی تجارت سے منسلک ایک میئر کو فلپائن پولیس نے جیل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایک دوسرا قیدی بھی فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارےمیئر رونالڈو ایسپینوسا نے ان پولیس افسران کو گولی ماری تھی جو اسلحے کے لیے ان کی تلاشی لے رہے تھے۔
رونالڈو ایسپینوسا کی موت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جیل میں ان کے سیل میں اسلحہ کیسے آیا اور فائرنگ کیوں ہوئی۔
ایسپینوسا دو ہفتے میں ہلاک ہونے والے دوسرے میئر ہیں۔ اس سے قبل جنوبی فلپائن میں شمس الدین دیموکوم مبینہ طور پر ایک تصادم میں مارے گئے تھے۔ ایسپینوسا نے اگست میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا لیکن انہیں رہا کردیا گیا اورپھر بعد میں منشیات اور اسلحے رکھنے کے الزامات میں انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ فلپائن میں ‘منشیات کے خلاف جنگ’ میں اب تک تقریبا چار ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔