دنیا

فضائی آلودگی، نئی دہلی حکومت کا ایمرجنسی اقدامات کا اعلان

نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے پیش نظر دہلی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سکولوں کو بند کرنے اور تعمیراتی کاموں پر پابندی سمیت ایمرجنسی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سکولوں کو اگلے تین دن کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا اور پانچ روز تک تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی جبکہ کچرا اور درختوں کے پتوں کو جلانے پر بھی پابندی ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close