دنیا

شامی فوج کی اسکول پرفضائی بمباری،6بچے جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع شہر حراستا میں بچوں کے اسکول پر بمباری سے کم از کم 6 بچے جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہناہے کہ فضائی بمباری میں زخمی ہونے والےبچوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے اوربمباری میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے چہرے ناقابل شناخت ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری کے ڈائریکٹر عبدالرحمان نے افسوس ناک واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی فوج نے حراستا شہر میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شام کے شہر ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں شدید بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اسکول کے 20سےزائد بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے گزشتہ ماہ شام کےشہرادلب میں اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close