دنیا

بھارتی اسکول میں نابینا طالبہ سے دو اساتذہ کی زیادتی

گجرات: اسکول میں نابینا اساتذہ نے بصارت سے محروم کم سن طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

افسوس ناک واقعہ گجرات کے علاقے امباجی میں پیش آیا پولیس نے طالبہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں دو نابینا اساتذہ چمن ٹھاکر اور جیانتی ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان نے استاد کے مقدس درجے کو داغدار کرتے ہوئے نجی ٹرسٹ کے اسکول میں چار ماہ تک 15 سالہ طالبہ کے ساتھ متعدد بار جنسی زیادتی کی۔

طالبہ چھٹیوں پر اپنی خالہ کے گھر آئی تھی اور نابینا بچوں کے اسکول واپس جانے سے انکار کردیا۔ جب اس سے وجہ پوچھی تو اس نے زیادتی کے بارے میں بتایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

دونوں ملزمان  62 سالہ چمن ٹھاکر اور 30 سالہ جیانتی ٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close