دنیا

امریکی شہری نے تین بیٹوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

کیلی فورنیا: امریکی شہری نے گھریلو ناچاکی کے بعد بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

کیلی فورنیا کے علاقے سان ڈیگو کے ایک شہری نے ہفتے کے روز پولیس کو اطلاع دی کہ اُس نے پڑوس میں گولیاں چلنے کی آواز سنی جس کے بعد چیخوں کی آوازیں بھی آئیں۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کی تو مکان کے اندر پانچ لاشیں موجود تھیں جن میں 29 سالہ خاتون، 31 سالہ مرد اور تین بیٹوں جن کی عمریں پانچ، 9 گیارہ سال تھیں۔ پولیس افسر کے مطابق تین سالہ بچہ اور ماں باپ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لاس ویگاس کے پولیس افسر ڈوبس کا کہنا تھا کہ ’ابھی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں اس لیے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا مگر امکان ہے کہ گھریلو ناچاکی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہو’۔

سری لنکا کے صدارتی الیکشن میں اپوزیشن امیدوار گوٹابایا راجا پاکسے کی ف

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close