دنیا
اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا کررکھ دیں: اسماعیل ہنیہ
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کے باوجود فلسطین کی اسلامی مزاحمتی گروہوں کی اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اسرائیل کے خلاف حالیہ معرکہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا کررکھ دی ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم شہیدوں کا انتقام ضرور لیں گے ۔ حالیہ جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں لیکن جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطین کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رہےگی۔
واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ صیہونی جارحیت میں 32 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر فلسطین کے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل پر 190 سے زائد میزائل داغے۔