تہران : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی عسکری قیادت سے ملاقات ، خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سربراہ اور ایرانی سپہ سالارمیجرجنرل سیدعبدالرحیم موسوی کی ملاقات ہوئی ، ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات،تعاون پر بات چیت کی گئی۔
COAS met Secretary of Iran’s Supreme National Security Council Admiral Ali Shamkhani and Army Chief Major General Abdul Rahim Mousavi.
Regional security environment and bilateral defence cooperation discussed. pic.twitter.com/tPMXgEK6Qy— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 19, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تہران پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت ہوئی۔
COAS arrived Tehran, Iran on official visit. COAS met Major General Mohammad Hossein, Chief of Staff Iranian Armed Forces. Both discussed regional security environment, efforts for regional peace & stability and Pak-Iran Border Security Mechanism. pic.twitter.com/0kVl45CaJf
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019