Featuredدنیا

مقبوضہ کشمیر: کرفیو،لاک ڈاؤن کے 110 دن

جموں کشمیر : کرفیو،لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بلیک آوٹ کے 110 دن مکمل

وادء کشمیر کے محاصرے اود کریک ڈاؤن اور بھارتی قہر ، ظلم کے 110 دن مکمل

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور حقوق البشر کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کشمیری عوام  کے ذخموں پر نمک پاشی ہے ۔

بھارتی فوجی قبضے کے5 اگست سے اب تک بھارتی ریاستی جبرکے 110 دن مکمل ہوچکے ہیں

مقبوضہ ریاست کے لاکھوں لوگ گھروں میں محصور ہیں فوجی طاقت سے کشمیری عوام کو یرغمال بنالیا گیا ہے بھارتی حکومت کشمیری عوام سے کھلی جنگ چھیڑ چکی ہے، گھر گھر ناکے اور تلاشیاں جاری ہیں، کشمیر میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے سوال ہے اقوام متحدہ سے کے اس کے ضابطے اور اصول کہاں ہیں

کشمیری عوام کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق بری طرح پامال کردیئے گئے ہیں، مقبوضہ ریاست میں ہزاروں نوجوانوں کی گرفتاریاں اور بھارتی جیلوں میں ان پر تشدد دنیا میں امن، انصاف اور حقوق کی بات کرنے والے اداروں کیلیئے سوالیہ نشان ہے آج منقسم کشمیری خاندانوں کے یہ افراد عالمی اداروں سے سوال کرتے ہیں کے کیا کشمیری عوام کے انسانی حقوق نہیں ہیں

کشمیر میں ظلم اور بربریت عالمی اداروں کیلیئے چیلنج ہے وادی کے لاکھوں عوام کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیئے جارہے ہیں ان حالات میں کشمیری عوام پر بھارتی ظلم کا نوٹس لینا چاہئی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close