Featuredدنیا

کرفیو کے باعث مسلمان نماز جمعہ ادا کرنے سے قاصر

سری نگر: مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 111 واں دن ،  16جمعے گزر گئے مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے

مقبوضہ وادی میں جمعۃ المبارک کے موقع پر سری نگر سمیت پوری وادی کے 9 سے اضلاع میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کی بدترین صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند مودی حکومت نے مسلمانوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی۔

جنونی ہندوؤں کی مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، 111 ویں روز بھی وادی میں لاک ڈاؤن نے زندگی معطل کیے رکھی۔ کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث ایک سو گیارہ دنوں سے دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹرنیٹ موبائل سروس اور ٹرانسپورٹ سسٹم بھی معطل ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 16 جمعے گزر گئے، مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے، کرفیو کے باعث مسلمان جمعے کی نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں، بھارتی ظالم فوج مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دے رہی۔

سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا، سرد موسم میں کشمیریوں کو غذائی اشیا اور دواؤں کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کے باعث کوئی انسانی المیہ رو نما ہو سکتا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی منشور کے تحت کسی بھی شخص کو اس کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے نہیں روکا جا سکتا ہے اور نہ اس کی عبادات میں رکاوٹیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔ افسوسناک امر ہے کہ بھارت کی مودی حکومت تسلسل کے ساتھ مظلوم کشمیریوں کو مذہبی آزادی دینے سے انکاری ہے لیکن پوری دنیا اس بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close