دنیا

فضائی حادثے میں چینی فائٹر جیٹ پائلٹ ہلاک

فضائی حادثہ ہفتے کے روز چین کے یومِ فضائیہ کے اگلے ہی روز پیش آیا جس میں تیس سالہ پائلٹ فضائی حادثے کا نشانہ بننے والی پہلی چینی خاتون بن گئیں۔

چین کے قصبے چنگ ڈو میں پیدا ہونے والی خوب رو ’یوژو‘، پیپلز لبریشن آرمی کے فضائیہ ڈیویژن کے فضائی کرتب دکھانے والی ٹیم کا حصہ تھیں اور ان گنی چنی خاتون پائلٹس میں سے ایک تھیں جو کہ چین میں تیار ہونے والے لڑاکا طیاروں کو اڑا نے کی اہلیت رکھتی تھیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ژو کا جہاز ہبائی نامی صوبے میں کسی نامعلوم حادثے کا شکار ہوا اور زمین سے جا ٹکرایا۔ صورتحال کچھ ایسی ہوئی کہ یو ژو جہاز سے بروقت اخراج کی حالت میں نہ رہیں ۔ ان کے ساتھ جہا زمیں ایک مرد پائلٹ بھی تھے جو کہ زخمی ہوئے ہیں۔

یو ژو نے 2005 میں چینی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور چارسال بعد وہ چین کے پہلے سولہ رکنی خاتون پائلٹ دستے کا حصہ تھیں جو کہ لڑاکا طیارے اڑانے کی استعداد رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close