دنیا
مصر کی عدالت نےسابق صدرمحمدمرسی کی سزائے موت ختم کردی
مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے محمد مرسی کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ جون دو ہزار پندرہ میں سابق صدر مرسی کے ساتھ ساتھ سو سے زائد ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے2011ء میں سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف شروع ہونے والی عوامی تحریک کے دوران جیل توڑنے کا منصوبہ بنایا تھا