دنیا

طلبہ کو اسکول میں ’بیلی ڈانس‘ دکھانے والا نسپل معطل

مصر: طلبہ کو بیلی ڈانس دکھانے پر پرنسپل و اساتذہ کے خلاف کارروائی

بیلی ڈانس کی مصر میں چند انداز پر پابندی عائد ہے یا انہیں مصری معاشرے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

مصر میں اسکول کے طلبہ کو بیلی ڈانس دکھانے والے پرنسپل کو معطل کرکے اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا۔

خیلج ٹائمز کے مطابق مصر کے صوبے منوفیہ کے شہر السادات کے ایک اسکول میں نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل اسکرین پر قدرے نامناسب بیلی ڈانس دکھایا گیا تھا جس پر حکومت نے نوٹس لیا۔

رپورٹ میں مصر کے عربی اخبار ’الوطن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پرنسپل اور اساتذہ نے اتوار کی چھٹی سے قبل آخری کلاس میں طلبہ کو بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر بیلی ڈانس کی پرفارمنس دکھائی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاں اساتذہ نے طلبہ کو بیلی ڈانس دکھایا، وہیں انہیں مصر کے معروف گلوکار محمد رمضان کا گانا گانے کا بھی کہا اور اس گانے پر بھی طلبہ نے پرفارمنس کی۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو بیلی ڈانس دکھائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد منوفیہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی افسرا نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

اعلیٰ تعلیمی افسران نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اسکول کے پرنسپل کو نوکری سے فارغ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کی تحقیق کرنے والے افسران نے اعلیٰ تعلیمی افسران کو بیلی ڈانس دیکھنے اور ایک گانے پر پرفارمنس کرنے والے 20 طلبہ کا داخلہ بھی ختم کرنے کی سفارش کی ہے تاہم تاحال ان کا داخلہ ختم نہیں کیا جا سکا۔

مبینہ طور پر طلبہ کو مصر میں فحش سمجھے جانے والی بیلی ڈانس دکھایا گیا تھا جس پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

طلبہ کو اسٹریٹ بیلی ڈانس دکھایا گیا تھا جس میں خواتین ڈانسرز انتہائی فحش انداز میں گلی میں چلتے افراد کے سامنے نا مناسب انداز میں ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور اس طرز کے ڈانس پر مصر میں پابندی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close