Featuredدنیا

ہم انسانی حقوق سے متعلق فکرمند ہیں

مظفرآباد: کشمیری آج بھی فیصلےکےمنتظرہیں ، دکھ بھرے 70سال بہت ہوتےہیں، ڈیبی ابراہمس

ہم کنٹرول لائن کی دونوں جانب انسانی حقوق سےمتعلق فکرمندہیں، کبھی اجازت نہیں دے سکتے کہ کشمیرمیں حالات پر امن نہ ہوں۔

برطانوی پارلیمانی وفد نے آزاد کشمیرمیں میڈیا سے گفتگو میں کہا دکھ بھرے70سال بہت ہوتےہیں،کشمیری آج بھی فیصلےکےمنتظرہیں، تجارت کسی صورت بھی انسانی حقوق سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔

ڈیبی ابراہمس کا کہنا تھاکہ مظفرآباد یہ ہمارے لیےاہم موقع ہےکہ ہم آزادکشمیرآئے ، یہاں مختلف لوگوں سےبلاروک ٹوک ملاقات کاموقع مل رہاہے، ہمیں کنٹرول لائن کے دوسری جانب جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔

ہم نےکشمیر کےمستقبل سےمتعلق بہت بامقصد بات چیت کی، ہم کنٹرول لائن کی دونوں جانب انسانی حقوق سےمتعلق فکرمندہیں، کبھی اجازت نہیں دے سکتے کہ کشمیرمیں حالات پر امن نہ ہوں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا تھا کہ 5اگست کےاقدامات نے نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ، مودی14ہزارگرفتارنوجوانوں کیلئےحراستی مراکز قائم کررہا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر سے بھی برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی تھی ، برطانوی وفد کی قیادت ڈیبی ابراہمس نے کی تھی، راجہ فاروق حیدر نےوفدکومقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربریفنگ دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close