Featuredدنیا

افغان صدر کے انکار پر امن معاہدہ خطرے میں

کابل : افغان صدر کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے انکار کے بعد امن معاہدہ تیسرے ہی دن خطرے میں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کے خلاف آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ جب تک طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک انٹرا افغان مذاکرات میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت 10 مارچ تک طالبان کے 5 ہزار جبکہ امریکہ اور افغانستان کے ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا تھا، قیدیوں کے تبادلے کے بعد انٹرا افغان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونا تھا لیکن افغان صدر اشرف غنی معاہدے سے مکر گئے تھے۔

افغان صدر نے کہا تھا کہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کی کوئی بات شامل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات کے دوران قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close