دنیا

النمر کی موت کو چالیس دن مکمل ، سعودی عرب میں حامیوں کا احتجاج

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیعہ رہنماءنمر النمر کی پھانسی کے 40دن مکمل ہونے پرسعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورسعودی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق چند ہزارلوگوں نے انقلابی سڑک سے مارچ شروع کیا اورقطیف کے علاوہ قدیہ کے مین سکوائر پر بھی مظاہرین جمع ہوئے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کے مطالبات پر مبنی پوسٹرز اٹھارکھے تھے ۔ سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق قطیف میں ہونیوالے مظاہرے میں اندازہ پانچ ہزار لوگ شریک ہوئے ۔ 
مظاہرین نے شیخ نمر النمر کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ وہ اسلحہ سمیت پکڑے جانے سمیت ان الزامات میں ملزم نہیں قرارپائے تھے جن کے تحت پکڑاگیا۔مظاہرین نے سعودی حکومت کے خلاف ، پھانسی پانیوالے افراد کے پوسٹرز اٹھارکھے تھے جبکہ مبینہ طورپر گرفتار سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close