دنیا

امریکی صدر اہلیہ کے بغیر وائٹ ہاؤس جائیں گے

لیکن اس کے موقع پر ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ان کے ساتھ وائٹ ہاؤس نہیں جائیں گی اور ان کا قیام ٹرمپ کے گھر میں ہی ہوگا۔

یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 10 سالہ بیرن ابھی اسکول میں زیر تعلیم ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا خیال ہے کہ سال کے وسط میں اسے اسکول سے نکالنا اس کی تعلیم کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

ڈونلد ٹرمپ کی ٹیم کے مطابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ بیرن کے تعلیمی سال کے اختتام تک نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں ہی قیام کریں گی۔ سال ختم ہونے کے بعد میلانیا اور ان کا بیٹا وائٹ ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 5 بچے ہیں جن میں سے 4 ان کی سابق اہلیاؤں سے ہیں۔ ان کی موجودہ بیوی میلانیا ٹرمپ سے ان کا ایک ہی بیٹا بیرن ٹرمپ ہے۔ ٹرمپ اگلے برس 20 جنوری کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھا کر امور صدارت کا باقاعدہ آغاز کردیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close