دنیا

یورپ بھرمیں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے

امریکی محکمہ خارجہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ یورپ بھر میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، یورپ میں داعش اور دیگر دہشتگرد گروپ حملے کرسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ بھر میں اہم مقامات، سیاحتی مراکز، ریستوانوں، تجارتی علاقوں اور نقل و حمل کے ذرائع کے پر دہشت گردی ہو سکتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی ہے ، اور چھٹیوں کے دوران مختلف فیسٹیولز اور مارکیٹس میں شہری محتاط رہیں۔

تاہم یہ وارننگ 20 فروری 2017 کو ختم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ پیرس میں جنوری 2015 اور مارچ 2016 میں بروسلز اور اسی طرح جرمنی میں بعض دہشتگردانہ حملوں کے بعد یورپ دہشتگردانہ حملوں کے خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close