اٹلی میں ایک نرس نے کورونا وائرس کا اپنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خودکشی کرلی۔
اٹلی کی ایک نرس نے اپنا ٹیسٹ مثبت آنے پر اس خوف سے خود کشی کرلی کہ کہیں وہ مریضوں کو یہ بیماری منتقل کرنے کا سبب نہ بن جائے۔
اٹلی کی ڈینئیلا ٹریزی نامی نرس سان گیرارڈو ہسپتال کے آئی سی یو میں کام کرتی تھی ، اس نے خود سے مریضوں کو متاثر ہوجانے کے خوف سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔
اٹلی میں مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 165 ہوچکی ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 جبکہ بیلجئیم میں مزید 42 افراد وائرس کاشکاربن گئے۔