دنیا

سینئر القاعدہ رہنما ابو افغان المصری ہلاک

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرکک نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اٹھارہ نومبر کو امریکا نے شام کے صوبے ادلب کے قریب سرمادہ میں فضائی کارروائی کی، جس دوران ابوافغان المصری مارا گیا۔

پیٹرکک نے مزید بتایا کہ مصرسے تعلق رکھنے والے ابوافغان نے افغانستان میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کی، افغان المصری جنوبی مغربی ایشیا کے دہشتگرد گروہوں سے منسلک ہونے کے ساتھ امریکی اور اتحادی افواج اور مغرب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، جنہوں نے افغانستان میں امریکی اوراتحادی افواج سمیت مغرب کو نشانہ بنایا۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ابو افغان کا شمار القاعدہ کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

دوسری جانب شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جنگ کے شکار شہر حلب کے قریب روس کی حمایت یافتہ شامی فورسز اور ان کی شیعہ حزب اللہ اتحادی نے باغیوں کے زیر تسلط علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close