فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ بڑی کامیابی ہوگی
امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کی حمایت کر دی
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہوگی، ان کا کہنا تھا میرا داماد جیرڈ کشنر دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا، اپنا کاروبار بچوں اور انتظامیہ کو سونپ دیا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرست ‘آل رائٹ’ گروپ سے لاتعلقی کا اظہار
انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرست ‘آل رائٹ’ گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کیا، جس نے ان کی جیت کی خوشی نازی سیلوٹ کر کے منائی تھی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ان سفیدفام انتہاپسندوں کی حمایت کرکے انہیں توانائی فراہم نہیں کرنا چاہتے ۔
ہیلری کلنٹن کو تکلیف دینا نہیں چاہتے
ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو تکلیف دینا نہیں چاہتے، میں چاہتا ہوں کہ ہم آگے بڑھیں، ہیلری نے پہلے ہی بہت تکالیف برداشت کی ہیں، ان کیخلاف مزید تحقیقات نہیں ہوگی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے نکلنے یا اسے برقرار رکھنے پر غور کررہے ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔