دنیا

ہلیری کےخلاف ای میل اسکینڈل کی تحقیقات نہیں ہونگی

ڈونلڈٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر ہلیری ای میل اسکینڈل اور کلنٹن فائونڈیشن کی مزید تحقیقات کے لیے زور نہیں دیں گے۔

دوسری جانب ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو تکلیف دینا نہیں چاہتے، میں چاہتا ہوں کہ ہم آگے بڑھیں، ہیلری نے پہلے ہی بہت تکالیف برداشت کی ہیں، ان کیخلاف مزید تحقیقات نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران ہلیری کلنٹن کو جیل بھجوانے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ جوشخص سرکاری منصب پر فائز ہونے کے بعد اہم سرکاری معلومات کو اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے دوسروں کے ساتھ شئیر کرے تو بھلا وہ کیسے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close