چوبیس سالہ اناستاسیہ یوکرائنی کی نائب وزیرداخلہ مقرر
اناستاسیہ دیئویا کو نائب وزیرداخلہ بننے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے کئی لوگوں کا ماننا ہے وہ اس اعلیٰ عہدے کے لیےکم عمر،کم تجربہ کار اور ناسمجھ ہے۔
اناستاسیہ دیئویا کاایک انٹرویو کے دوران خود پرہونے والی تنقید کے جواب میں کہنا کہ ان کے پاس تجربے کی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ داخلہ سے قبل سوئیڈش کمپنی میں ملازمت کرچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیر داخلہ بننے سے قبل وہ سخت امتحان کے بعد 2015 میں محکمہ داخلہ میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تجربےاور قابلیت کی بنیاد پر انہیں آگے ترقی دی گئی۔
یاد رہے کہ24سالہ اناستاسیہ دیئویا سے قبل یوکرائن کے محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی 23 سالہ ایناکلیونچک کو اعلیٰ عہدے کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
واضح رہے کہ یوکرائن کے وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ لوگ اناستاسیہ کی مخالفت صرف اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ وہ جوان اور خوبصورت ہیں۔