دنیا

اسرائیل میں سینکڑوں مقامات پرخوفناک آتشزدگی

اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ اور دیگر کئی علاقوں کے دو سو سے زائد مقامات پر گزشتہ چارد نوں سے آگ لگی ہوئی ہے جس کے سبب 75 ہزار سے زائد افراد محض حیفہ میں اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گھر سے در بدر ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

اسرائیلی فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ‘ تاہم نوے سے زائد افراف کو جھلس جانے یا دھویں کے سبب سانس لینے میں تکلیف کی شکایت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ دو سو سے زائد اہلکار گزشتہ بہتر گھنٹے سے اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں‘ تاہم تاحال اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق حیفہ سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بھڑک اٹھنے والی اس آگ کے سبب 1850 ایکڑ کی زمین جل کر خاکستر ہوچکی ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی’شن بیت‘ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ آگ حادثاتی طور پر لگی یا لگائی گئی۔ پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close