دنیا

مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کی گیدڑ بھبھکی لگادی

 نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےبھارتی پنجاب میں ریاستی الیکشن جیتنےاور نوٹوں کی منسوخی کے معاملے سے توجہ ہٹانے کےلئے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کی آگ کو ہوا دینا شروع کردی ہے۔ پنجابی کسانوں کوزیادہ پانی کی فراہمی کیلئے پاکستان کاپانی بندکرنے کی دھمکی دے ڈالی۔مودی نےکھوکھلی بڑھک مارتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کاپانی روک کر بھارتی پنجاب کے کسانوں تک پانی پہنچائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ہاتھ سے نکلنے لگا تو مودی نےسرجیکل سٹرائیک  کا ڈرامہ چلا دیا، سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ فلاپ ہوا تو عوام کی توجہ نوٹوں کی منسوخی پر لگادی۔

اب نوٹوں کی منسوخی مودی کے گلے میں ہڈی بن کر پھنسا تو پاکستان دشمنی کا راگ الاپنا شروع کردیا سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارتی ماہرین ہی مودی کو کچھ بتا دیں تو بہتر ہے حقیقت میں پاکستان کا پانی ہمیشہ سےبھارت  روکتا آرہاہے اور مودی صاحب اپنی گرتی ہوئی ساکھ کا ذمہ دار بھی پاکستان کو بتا رہے ہیں۔ بھٹنڈہ میں  خطاب کرتے ہوئے  مودی نے کہا کہ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پرکمیٹی بنادی ہےجو دریاؤں کے پانی کے استعمال کا جائزہ لے گی ۔ ساتھ ہی نئی منطق پیش کرتے ہوئے دریائے سندھ کے پانی پر بھی حق جتایا۔  مودی نے اپوزیشن کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ  پاکستان  میں پانی چلا جائے اور دہلی میں حکومتیں آئیں چلی گئیں سوتی رہیں اورکسان روتا رہا۔

نریندر مودی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر بی جے پی کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہےجبکہ حقیقت  یہ ہےکہ  مودی کے اس غیر منطقی اعلان کی بھینٹ ستر سے زائد بھارتی چڑھ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close