دنیا

ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، 30 افراد ہلاک

حادثہ ایران کے شمال میں دارالحکومت تہران سے 400 کلومیٹر مشرق میں ہفت خان اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد ٹرینوں میں آگ بھی لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی کی تعداد 30سے زائد ہے جبکہ 100 سے زائد مسافر زخمی ہیں جنہین قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close