دنیا
جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کرپشن اسکینڈ ل کے خلاف پانچ ہفتوں سے جاری مظاہروں میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا جس میں 13 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین کرپشن اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ہے سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مظاہرے کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اتوار کی رات دارالحکومت سیول میں تیرہ لاکھ سے زائدافرادصدر مخالف مظاہرے میں شامل تھے۔
خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی مانگ چکی ہیں تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکارکردیا ہے