دنیا

خالصتان آزادی تحریک کے سربراہ ہرمندر سنگھ گرفتار

گزشتہ روز بھارتی پنجاب کی نابھا جیل سےفرار ہونے والےخالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ کوپنجاب اور نئی دہلی پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے آج گرفتار کیاگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی وردی میں ملبوس 10 مسلح افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہو گئےتھے۔

بھارتی پولیس حکام نےاتوار کے روزہرمندر سنگھ منٹوکےجیل سے فرار ہونے کےبعدپنجاب کی سرحد ہریانہ اور جموں کشمیر جانے والے راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی۔

خیال رہےکہ49 سالہ سربراہ ہرمندرسنگھ 2014 سے جیل میں تھے،ان کی گرفتاری کو بھارتی سرکار کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بھارتی پنجاب میں کیے جانے والے آپریشن کی سب سے بڑی فتح قرار دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close