دنیا

بھارتی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما دوبارہ گرفتار

نئی دلی: گزشتہ روز بھارت کے شہر پٹیالہ کی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے  مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر 10 افراد کے حملے کے بعد 5 ساتھیوں سمیت فرار ہونے والے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو نئی دلی اور ہریانہ کی سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرمندر سنگھ منٹو کو پنجاب اور دلی کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے گرفتار کیا۔

بھارتی حکام نے ہر بار کی طرح اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرمندر سنگھ منٹو نے 2010 میں یورپ کا دورہ کیا اور جون 2013 میں بھی پاکستان سے یورپ کے 11 ماہ کے طویل دورے کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ  اٹلی، بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا پہنچے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے ہرمندر سنگھ کو نومبر 2014 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشت گردی کے 10 مقدمات درج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close