دنیا

ڈونلڈٹرمپ کی کیوباکوتعلقات ختم کرنےکی دھمکی

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ اگر کیوبا کی حکومت نے اپنی عوام اور امریکہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کیا تو وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو ختم کر دیں گے

ٹرمپ کا بیان ایک ایسے وقت پرسامنے آیا ہے جب کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاستروکی موت کے بعد ملک میں سوگ کا سماں ہے۔

خیال رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کیوبا سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال 64 برسوں بعد امریکہ اور کیوبا کے سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا۔ صدر اوباما نے 2015 میں کیوبا کا دورہ بھی کیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close