برسلز: ارب پتی شہری نے عالمگیر وبا کے تناظر میں یورپی یونین کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا اور اس کے خاتمے کی بھی پیش گوئی کردی۔
جیورج سورس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایک نامکمل یونین ہے، وبا سرمایہ دارانہ نظام کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے، مہلک وائرس کے بہ نسبت اقدام آہستہ آہستہ اٹھائے جارہے ہیں جو یورپی یونین کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے معاشی نظام سے متعلق بھی خدشات کا اظہار کردیا۔
عالمی وبا کے باعث امریکا کے بعد زیادہ تر متاثرہ ممالک میں یورپ بھی شامل ہے۔ جہاں کرونا نے اٹلی، جرمنی، فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3,403 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 74 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔