Featuredدنیا

کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ

ریاض: سعودی عرب میں رمضان کے دوران کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔

سعودی محکمہ انسداد بدعنونی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مملکت میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کیا گیا اور رواں ماہ کے دوران بدعنونی سے متعلق 117 کیسز نمٹائے گئے۔

سعودی اینٹی گرافٹ واچ ڈاگ کے مطابق ملک میں وائٹ کالر کرپشن کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کا گھیرا مزید تنگ کررہے ہیں، جن مذکورہ کیسز کی تحقیقات مکمل ہوئیں ان میں مالی اور انتظامیہ بے ضابطگیاں بھی شامل ہیں۔

مملکت میں کرپشن کو روکنے اور اس کے خلاف کام کرنے والے انتہائی متحرک ادارے ’ اینٹی گرافٹ واچ ڈاگ‘ نے اپنی حالیہ کارروائیاں سے متعلق آگاہ کیا۔ محکمے نے رمضان کے دوران ان ملزمان کے خلاف اپنی حکمت عملی تیز کی جو رشوت، جعلسازی، اثر ورسوخ اور انتظامی اتھارٹی کے غلط استعمال میں ملوث رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close