دنیا
طالبان کا 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان
طالبان نے عید سعید کے موقع پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔
طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کے عناصر تین دن تک حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔
طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری فورسز نے طالبان پر حملہ کیا تو طالبان اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
ذبیح الله مجاهد نے کہا کہ سرکاری فورسز طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں نہیں آ سکتے۔
افغانستان کی حکومت کی جانب سے ابھی تک طالبان کے اس 3 روزہ یکطرفہ جنگ بندی پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔