دنیا

امریکی وزیرِ دفاع کے لیے جنرل میٹس کی نامزدگی

امریکی ریاست اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل میٹس کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ ‘وہ ہمارا بہترین ہے۔’

جنرل میٹس ‘میڈ ڈاگ’ کے نام سے معروف ہیں اور مشرقِ وسطیٰ خاص طور پر ایران میں صد اوباما کی پالیسیوں کے ناقدین میں شامل ہیں۔

وہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر میٹس جنگِ عظم دوم کے کمانڈر جنرل جارج پیٹن کی طرح ہیں۔

نامزد وزیرِ دفاع جنرل میٹس کی عمر 66 برس ہے اور وہ ریٹائرڈ میرین کمانڈر ہیں۔ انھوں نے نہ 1991 میں خلیج کی جنگ اور سنہ 2001 میں جنوبی افغانستان میں ٹاسک فورس کی کمانڈ کی۔

انھوں نے سنہ 2003 میں عراق میں ہونے والے حملے میں بھی حصہ لیا اور خصوصاً اسی سال کے آخر میں ہونے والی جنگِ فلوجہ میں بھی حصہ لیا۔

سنہ 2013 میں وہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔

خیال رہے کہ امریکی قانون کے مطابق وزیرِ دفاع کا عہدہ سھنبالنے کے لیے کسی بھی ریٹائرڈ فوجی افسر کے لیے یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ اس نے کم ازکم سات سال ریٹائرمنٹ میں گزارے ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close