دنیا

پاکستان اورامریکہ کےتعلقات پیچیدہ ہیں،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات پیچیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی اہمیت ہے۔صدربراک اوباما خواہش کےباوجودمختلف وجوہات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہ کرسکے۔

وائٹ ہاؤس کےترجمان نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات ہموارنہیں رہے۔انہوں نے اعتراف کیاکہ اسامہ بن لادن کے آپریشن کے بعد پاکستان سے تعلقات اتارچڑھاؤ کا شکاررہے۔

دوسری جانب جوش ارنسٹ کا کہنا تھا نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ اوروزیراعظم نوازشریف کی کال سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے بات کی جائے۔

واضح رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ تمام صدورمحکمہ خارجہ کےاہلکاروں سےمشورہ لیتے رہے ہیں اورعہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایساکریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close