دنیا
لیبیا کےشہر’’سرت‘‘میں داعش کو شکست
لیبیا کے شہر سرت میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کو بے دخل کرنے کے بعد باقی رہ جانے والےدہشت گردوں کو تلاش کر رہی ہے
فوجی ترجمان کاکہناہےکہ دہشتگرد ساحل کے قریب دس سے بھی کم مکانات میں چھپےہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کا کہناہےکہ داعش سےقبضہ چھڑوانےکامطلب یہ نہیں ہےکہ فوجی کارروائیاں ختم ہوگئی ہیں۔
خیال رہے کہ فورسز نے پیر کو سرت پر مکمل قبضے کا اعلان کر دیا تھاجبکہ اس سے قبل دولت اسلامیہ کے زیرانتظام اس علاقے سے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے قبضہ چھڑوایا تھا۔
یاد رہے کہ جون 2015 میں سرت پرداعش نے اپنا کنٹرول کرلیاتھا اور اسے دولت اسلامیہ کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا۔