دنیا
تلخ تاریخ رکھنے والا سال اب تاریخ کا حصہ ہوگیا
انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان تعلقات معمول کی سطح کی جانب رواں دواں ہیں۔
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سرکاری دورے پر روس پہنچےتوکریملن میں ان کااستقبال کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہناتھاکہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری پرخوشی محسوس کررہےہیں۔
روسی صدر کا کہناتھاکہ ماضی میں کچھ واقعات کی وجہ سے دوطرفہ تجارت میں کمی آئی ہےتاہم اب اس میں اضافے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تلخ تاریخ رکھنے والا سال اب تاریخ کاحصہ ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر دونوں ممالک میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
یاد رہے کہ ترک وزیراعظم نے روس روانگی سے قبل انقرہ ایئرپورٹ پر کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔