Featuredدنیا

حج 2020 کے لیے160 ممالک کواجازت مل گئی

تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی ناموں کو حتمی شکل دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرمین شریفین کے آفیشل ٹویٹر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہے وزارت حج نے مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں کو حج کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

منتخب کردہ افراد نے تمام تر طبی ٹیسٹوں کو پاس کیا تھا اور صحت مندی کے سرٹیفیکٹ کے بعد ہی ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ حج کے لیے منتخب ہونے والے تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے۔ حج کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی تھی اور اچھی صحت کو بنیادی نکتہ قرار دیا گیا تھا۔


وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس صرف وہی افراد حج کر سکیں جو سعودی عرب میں مقیم ہوں جب کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج کے دوران بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین میں 70 فیصد بیرون ممالک جبکہ 30 فیصد سعودی شہریوں کے لیے مختص کیا تھا

تاہم غیر ملکی بھی صرف وہ افراد ہوں گے جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close