سابق فرانسیسی وزیر کو ٹیکس فراڈ پر 3سال قید کی سزا
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی عدالت کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ بجٹ جیروم کاہوزیک نے شدید نوعیت کے غیر معمولی جرائم کیے، سابق وزیر کو صدر فرانسس اولاند نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے تعینات کیا تھا۔
دو ہزار تیرہ میں سابق وزیر کے ایک آف شور اکاؤنٹ کی تفصیلات منظر عام پرآئیں تھیں اور انھیں عہدے سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔
الزام کی بارہا تردید کرنے بعد بالاخر انھوں نے اعتراف کرلیا کہ ان کے پہلے سوئس اور پھر سنگاپور کے بینک میں خفیہ اکاؤنٹ تھے۔
عدالت نے رائل بینک جنیوا پر بھی دو اعشاریہ صفر دو ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، سابق وزیر کے اعتراف کے بعد فرانسیسی صدر فرانسس اولاند کی سوشلسٹ پارٹی نے سابق وزیر کی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔
جیروم کیوزک کی سابق اہلیہ پیٹریشیا مینرڈ کو بھی ٹیکس فراد کے جرم میں دو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
کاہوزیک ایک کامیاب کاسمیٹک سرجن ہیں اور بالوں کی پیوندکاری میں مہارت رکھتے ہیں، انھیں صدر اولاند نے سنہ 2012 میں وزیر بجٹ تعینات کیا تھا۔