Featuredدنیا

عالمی وباء کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے

قازقستان میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ پچھتر ہزار سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ بتیس لاکھ پینتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ پچھتر ہزار پانچ سو پچیس تک جا پہنچی ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ اڑتیس ہزار دو سو سے زائد ہے، مجموعی متاثرین کی تعداد تینتس لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تمام شراب خانوں، ریستوران، سنیما اور عجائب گھروں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ عبادت گاہیں، جمنازیم، حجام کی دکانیں اور شاپنگ سینٹرز میں انڈور سرگرمیوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

دنیا میں دوسرا بڑا متاثرہ ملک برازیل ہے،  کورونا بہتر ہزار نو سو اکیس افراد کی زندگیاں نگل گیا۔

تیسرے نمبر پر متاثرہ ملک بھارت میں وائرس کے باعث اموات کی تعداد تئیس ہزار سات سو سے زائد ہوگئی ہے۔

روس میں گیارہ ہزار چار سو انتالیس اور برطانیہ میں چوالیس ہزار آٹھ سو تیس اموات ہوئیں

اسپین میں کورونا وائرس سے اٹھائیس ہزار چار سو چھ  اور جرمنی میں نو ہزار ایک سو انتالیس جبکہ اٹلی میں اس وباء سے چونتیس ہزار نو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

قازقستان میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close