ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف حکم نامے پر دستخط کردیے۔
غیر قانونی تارکین وطن کو رواں سال ہونے والی مردم شماری میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی کانگریس میں نمائندگی اور سیاسی قوت فراہم کرنا ہمارے جمہوری اصولوں کے منافی ہوگا، یہ لوگ ہمارے قوانین کی توہین کرتے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کے اچھے نتائج نہیں ہوں گے اور اس سے ہمارے نظام کو نقصان ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ شروع سے ہی تارکین وطن کے خلاف رہے ہیں جب کہ مردم شماری میں غیر قانونی تارکین وطن کو گننے کے بھی مخالف ہیں۔
امریکا میں ہر 10سال بعد مردم شماری کی جاتی ہے اور رواں سال کورونا کی وجہ سے مردم شماری کا دورانیہ 31 جولائی سے بڑھا کر 14 اگست تک کردیا گیا ہے۔